شبستانِ معرفت کے چراغ جس تیز گامی سے بجھ رہے ہیں،اسی رفتار سے علم و فضل کی محفلیں شہر خموشاں میں تبدیل ہورہی ہیں اور ظلمت کدہٴ گیتی کے اندھیروں میں اضافہ ہی ہوتاجارہاہے۔ادیب العصرحضرت مولانا نور عالم خلیل امینی اور محدث جلیل حضرت مولانا حبیب الرحمن قاسمی اعظمی  کی وفات کا زخم ابھی تازہ تھا کہ امیرالہند حضرت مولانا قاری سید محمدعثمان منصورپوری رحمہ اللہ بھی اپنی حیاتِ مستعار کا لمحہ لمحہ دین و شریعت اور ملک وملت کی خدمات سے قیمتی بناکر بہ تاریخ ۸/شوال المکرم۱۴۴۲ھ بہ روز جمعہ دوپہر سوا ایک بجے سفرِ آخرت پہ روانہ ہوگئے۔

Read More