(چھوٹے بچوں کو عربی زبان سکھانے کے شائقین متوجہ ہوں)
از: اظہارالحق قاسمی بستوی
پرلس اکیڈمی اورنگ آباد
تقریباً دو سال قبل مفتی اسداللہ صاحب آسامی نائب مفتی دارالعلوم دیوبند کی تصنیف کردہ "تعالوا نتعلم لغة القرآن” کے نام سے چھوٹے بچوں کو عربی زبان سکھانے والی ایک کتاب منظر عام پر آئی۔ اس کتاب کو عربی زبان کے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے توقع سے زیادہ پسند کیا گیا، اور معمولی عرصے میں اس کے تقریباً چار ایڈیشن شائع ہوکر طلبہ اور اساتذہ کے ہاتھوں میں پہنچ گئے اور ملک بھر میں اسے ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ چناں چہ مرکز علم دیوبند کے بشمول ہندوستان کے مختلف علاقوں کے دینی مدارس اور اسلامی اسکولوں نے ابتدائی جماعتوں میں اسے نصاب میں شامل کیا اور اساتذہ و ذمے داران کی طرف سے اگلے حصے کا بار بار تقاضا کیا گیا۔
عربی زبان کے اساتذہ کے اصرار اور ذاتی رجحان کی بنا پر مفتی صاحب نے اگلا حصہ مرتب کیا، اور یوں کتاب کا دوسرا حصہ کچھ عرصہ قبل منظر عام پر آیا۔ کتاب کے دوسرے حصہ کو بھی بحمد اللہ ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔
یہ نیا حصہ بھی اپنے سابقہ حصوں کی طرح تعلیمی افادیت اور اسلوب نگارش کے اعتبار سے منفرد ہے۔ اِس حصے میں درج ذیل اہم موضوعات کو شامل کیا گیا ہے:
مشہور ضمائر
معرفہ و نکرہ
کثیر الاستعمال حروفِ جارّہ
معروف اسماءِ ظروف
مرکبِ اضافی و مرکبِ توصیفی
جملہٴ اسمیہ اور جملہٴ فعلیہ کی ساخت اور مشق
کتاب کے اختتام پر بہت سے عمدہ مکالمے شامل کیے گئے ہیں، جو عربی فہم و تکلم میں مددگار ہوں گے۔ ہر سبق کے آخر میں "تدریبات” کے عنوان سے متنوع مشقیں دی گئی ہیں، جن کی مدد سے ان شاء اللہ طلبہ کے فہم میں پختگی آئے گی اور انہیں قواعد کا درست استعمال سیکھنے میں آسانی ہوگی۔
کتاب کی نمایاں خصوصیات:
سبق کی وضاحت کے لیے خوبصورت غیر جاندار اشیاء کی تصاویر
عربی کے ساتھ ساتھ اردو و انگریزی کی مدد
ہر صفحے کے نیچے عام فہم احادیث مع اردو و انگریزی ترجمہ
ان شاءاللہ یہ حصہ بھی پہلے دونوں حصوں کی طرح مبتدی طلبہ کے لیے ہر اعتبار سے نہایت مفید، دلچسپ اور تعلیمی لحاظ سے گراں قدر ثابت ہو گا۔
قیمت
پہلا حصہ: 100 روپے
دوسرا حصہ: 140 روپے
تیسرا حصہ: 160 روپے
عربی گرامر سے کچھ حد تک واقفیت رکھنے والوں کے لیے دو اور مفید کتابیں
- دروس في العربية المعاصرة — قیمت: 80 روپے
- الطريق إلى الإنشاء — قیمت: 100 روپے
یہ دونوں کتابیں جدید و قدیم فصیح عربی نثر سکھانے میں نہایت معاون اور کارآمد ثابت ہوئی ہیں۔
مفتی اسداللہ صاحب کا ادبی و لسانی ذوق
مفتی اسد اللہ صاحب دارالافتاء دارالعلوم دیوبند میں معتبر خدمت افتاء کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے خارج میں طلبہ کو عربی زبان کی تدریس کرتے رہے ہیں ، انھوں نے مدارس کے موجودہ عربی نصاب پر دسترس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عصری جامعات کے عربی نصاب کو بھی دیکھا اور پرکھا بلکہ سند حاصل کیا ہے ، نیز عرب دنیا
میں چلنے والی ابتدائی نصابی کتابوں کا بھی گہرائی سے جائزہ لیا ہے ، اس لیے مفتی صاحب موصوف کی کتاب کے اسلوب ، الفاظ کے انتخاب اور تدریبات وغیرہ بہت موزوں اور بچوں کی نفسیات سے قریب ہیں، چناں چہ یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ یہ کتاب چھوٹے بچوں کو عربی زبان سکھانے کے حوالے سے اپنی خصوصیات وامتیازات کے ساتھ ایک منفرد اور مفید کتاب ہے۔ اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور کتاب کو قبول عام عطا فرمائے۔
کتابوں کے حصول کا طریقہ:
یہ کتابیں دیوبند کے معروف تجارتی کتب خانوں جیسے دارالکتاب، نعیمیہ، دارالعلم، اتحاد بک ڈپو، فیصل، مکتبہ النور وغیرہ میں دستیاب ہیں۔ مؤلف سے براہ راست رابطہ کرکے بھی کتابیں پورے ملک میں کہیں بھی منگوائی جا سکتی ہیں۔ مؤلف کا رابطہ نمبر: 9997171944 ہے۔