نبوی معاشرے کی تعمیر و تشکیل؛ چند رہنما اصول: ایک تعارف

قوم ہو یا فرد، دونوں کی اصلاح و ترقی میں معاشرے کا طور اور سماج کا ماحول کلیدی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے، اسی اجتماعیت کے خرمن میں فرد کی آتشِ انقلاب چھپی ہوتی ہے۔
اسی لیے معاشرہ فاسد ہو تو فرد کی خوبیاں ماند پڑ جاتی ہیں اور سماج کی اچھائیوں تلے بندۂ واحد کے گناہ بسا اوقات پوشیدہ رہ جاتے ہیں۔
بنا بریں اسلام نے مختلف اسلوب میں اجتماعی اصلاح و تربیت پر اہمیت کے ساتھ زور دیا ہے، اسلام کی انہی تعلیمات اور قرآنی و حدیثی ارشادات کی روشنی میں حضرت اقدس مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی زید مجدہ (مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند) نے بعض علمی خطبات پیش کیے تھے، جو جدید ترتیب و تنظیم کے ساتھ کتابی شکل میں منظر عام پر آ گئے ہیں۔
کتاب کی باطنی خوبی یہ ہے کہ اس میں ہر بات قرآن و حدیث سے ماخوذ ہے، کیوں کہ اکثر خطبات درس کے انداز میں کتبِ احادیث سامنے رکھ کر دیے گئے ہیں اور ظاہری خوبی اس کا دلکش گیٹ اپ اور شفاف و ملون کتابت ہے، غرض روحانی و مادی خوبیوں سے مزین یہ کتاب ہم میں سے ہر ایک کے لیے لائق استفادہ ہے۔

نوٹ: کتاب حاصل کرنے کے لیے مکتبہ نعیمیہ، دیوبند سے رابطہ کریں۔

https://linktr.ee/muftiabulqasimnomani

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے