تعارف کتاب : اسلام سے یہودیت کا انتقام

رشحاتِ قلم : حضرت مولانا عبدالعلیم فاروقی رحمت اللہ علیہ
جمع و ترتیب :مولانا محمد یامین قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند
ناشر : ادارۃ الصدیق ، نزد مدنی مسجد دیوبند
صفحات : 96 قیمت ، 70 روپے اشاعت: 1446 ہجری مطابق 2024 عیسوی
رابطہ : 44 14 11 12 94
تعارف نگار: اشتیاق احمد قاسمی ، مدرس دارالعلوم دیوبند

اس کتاب میں حضرت مولانا عبد العلیم فاروقی رحمۃ اللہ علیہ کے ان مضامین کو جمع کیا گیا ہے ، جو مختلف موقع سے ماہ نامہ ” ندائے سنت "میں شائع ہوئے تھے ، اس کتاب میں یہودیوں کی اسلام دشمنی کو کھولا کیا گیا ہے ، یہودیوں نے اسلام کی مخالفت اول دن سے کی ہے ، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ طیبہ تشریف لائے تو یہودیوں نے اسلام کے مٹانے کی بڑی کوششیں کیں ، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کی سازش کی ، دینی محاذ پر بھی اور سیاسی محاذ پر بھی اسلام کی مخالفت کی ، یہ جھوٹے وعدے کر لیا کرتے تھے کہ ہم مشرکین کا ساتھ نہیں دیں گے ، مسلمانوں اور اہلِ مدینہ کا ساتھ دیں گے ، مگر خفیہ طور پر یہ مشرکین سے جا کر مل جاتے تھے اور اسلام مخالف سازشوں میں ان کا ساتھ دیتے تھے ۔
عبداللہ ابن سبا یہودی جو یمن کا رہنے والا تھا ، اس نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت کے زمانے میں منافقانہ طور پر ایمان قبول کر لیا ، پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے خلاف لوگوں کو بدگمان کرنے کی سازش شروع کی ، صحابۂ کرام کی اولاد کو حضرت کی خلافت سے بدگمان کیا اور ان کو ورغلایا اور یہ سازش حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت پر منتج ہوئی ۔ مذہبی محاذ پر اس نے شیعت کی بنیاد رکھی ، مسلمانوں کے بنیادی عقیدے توحید ، رسالت ، ختمِ نبوت وغیرہ سے متعلق مختلف قسم کے عقیدے گڑھے ، لوگوں کو اس نے کہا کہ عیسی علیہ السلام واپس آئیں گے ، لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واپس نہیں ائیں گے یہ تو عجیب بات ہے ، اس طرح اس نے ” رجعت” کے عقیدے کی بنیاد رکھی ، بعض لوگوں نے اس عقیدے کو مان بھی لیا ، اس نے یہ کہا کہ ہر نبی کا ایک وصی ہوتا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصی حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ ہیں ، حضور ” خاتم الانبیاء "ہیں اور حضرت علی "خاتم الاوصیاء” ہیں ۔ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے خدا ہونے کا عقیدہ بھی یہ رکھتا تھا ، بہت سمجھانے کے باوجود بھی جب نہیں مانا تو حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے خندق کھودوا کر آگ میں ڈلوا دیا ، شیعیت کے لیے نبوت کے مقابلے میں ” امامت” کا عقیدہ گڑھا ، سارے ائمہ کو” معصوم "بتایا اور سب کو” علم غیب” کا حامل بتایا، سارے ائمہ کو "مختارِ کل ” بتایا ،بلکہ امامت کو نبوت سے بڑھ کر بتایا صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم پر "طعن و تشنیع "کو رواج دیا ۔
مرتب محترم نے اس مجموعے میں ان سارے مضامین کو اکٹھا کیا ہے ، جن میں دلائل سے گفتگو کی گئی ہے ، یہ مجموعہ قارئین کے لیے مفید ہے ، اللہ کرے کہ یہ کام آگے بڑھے اور حضرت مولانا فاروقی کی دوسری مفید تحریریں بھی شائع ہو کر قارین کی آنکھوں کا سرمہ بنیں!

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے