دس (10) چھوٹی چھوٹی عادتیں جو آپ کی زندگی بدل دیں گی
از: اظہارالحق قاسمی بستوی
پرلس اکیڈمی اورنگ آباد
- اپنے جسم کو حرکت دیں۔
ہمارا جسم سارا دن بیٹھنے کے لیے نہیں بنایا گیا ہے۔ اگر آپ کوئی جسمانی کام نہیں کرتے تو آپ ہر وقت تھکے تھکے سے محسوس کریں گے۔ اپنے جسم کو ہر روز حرکت دیں، چاہے وہ جسمانی کام ہو یا کسی قسم کی ورزش۔ صبح سویرے دوڑ کے لیے جائیں یا جب آپ کام کے دوران بوجھل محسوس کریں تو چہل قدمی کے لیے جائیں۔ - آپ وہی ہیں جو آپ کھاتے ہیں۔
آپ کی خوراک دن بھر آپ کے احساسات پر اثر انداز رہتی ہے۔ اگر آپ سست سست محسوس کرتے رہتے ہیں تو شاید آپ کو اپنی خوراک تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ فرد فرد کے اعتبار سے کیفیات مختلف ہوتی رہتی ہیں؛ چناں چہ بعض خوراک آپ کے لیے سستی کا سبب ہو سکتی ہے جب کہ دوسروں کے لیے ہو سکتا ہے کہ وہ سستی کا سبب نہ ہو۔ لہذا آپ اپنی خوراک کو دیکھیں اور غور کریں کہ کیا آپ اسے کچھ بہتر بنا سکتے ہیں؟ - کوئی نہ کوئی ہدف ضرور رکھیں
اگر آپ کے پاس کوئی مقصد و ہدف نہیں ہے تو آپ میں کبھی بھی کچھ کرنے کی قوت و ہمت اور لگن نہیں ہوگی۔ اگر آپ اپنے کام سے محبت نہیں کرتے تو آپ پُرجوش یا توانائی سے بھر پور نہیں رہ سکیں گے۔ سخت محنت کرنے اور مستقل پرجوش رہنےکے لیے ہمیشہ مقصد کا احساس پیش نظر رہنا چاہیے۔ اپنی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور تلاش کریں۔ - زیادہ پانی پئیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ دن بھر کافی مقدار میں پانی پی رہے ہیں۔ ( تاکہ جسم کو ضروری مقدار میں مائع حاصل ہوتا رہے۔ پانی وافر مقدار میں پینے کے بے شمار فائدے ہیں) - اپنے آپ کو ان لوگوں کے گھیرے میں رکھیں جن سے آپ محبت کرتے ہیں
ان لوگوں کے ساتھ رہیں جن سے آپ پیار کرتے ہیں اور جن کی آپ کی پرواہ کرتے ہیں یعنی وہ لوگ جن کے ارد گرد آپ کو خوشی اور مسرت محسوس ہوتی ہے۔ منفی لوگوں کے آس پاس رہنا بند کردیں۔ اپنی زندگی میں موجود تمام زہریلے لوگوں سے مکمل دوری اختیار کر لیں۔ - خطرات مول لیں۔
اگر آپ خطرے مول نہیں لیں گے تو آپ کو کام کرنے کی ترغیب و تشجیع نہیں ملے گی۔ ہمارے دماغ کو الرٹ رہنے کے لیے مسلسل چیلنجز کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا اگر آپ ایک ہی کام کو بار بار کر رہے ہیں تو آپ کا ولولہ اور حوصلہ کم ہو جائے گا۔ - اپنے آپ کو اوورلوڈ (بہت زیادہ بوجھل) نہ کریں۔
اپنے آپ سے غیر حقیقی توقعات رکھنا بند کر دیں۔ آپ کو اپنے آپ کے ساتھ زبردستی کرنے کی ضرورت ہے لیکن اگر آپ اسے بہت زیادہ کرتے ہیں تو اس کے منفی اثرات بھی مرتب ہوں گے۔ ایک دن میں بہت سارے کام کرنے کی کوشش کرنا چھوڑ دیں۔ آپ ایک دن میں 20 کام نہیں کر سکتے۔ - ملٹی ٹاسکنگ (بسیار کاری) نہ کریں۔
ملٹی ٹاسکنگ ایک جھوٹ ہے۔ یہ آپ کو تیزی سے تھکا دیتا ہے اور آپ کو کسی کام پر توجہ مرکوز کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ توجہ بانٹنے والی چیز کے طور پر کام کرتا ہے۔ کاموں کو مسلسل تبدیل کرنا آپ کی افادیت کو بڑھانے کے بجائے کم کرتا ہے اس لیے ملٹی ٹاسکنگ (ایک ہی وقت میں کئی سارے کام) نہ کریں۔ - توجہ ڈسٹرب کرنے والی تمام چیزوں کو ختم کردیں
آپ سب سے بہتر جو کام کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اپنے ماحول سے تمام ڈسٹرب کرنے والی چیزوں کو ختم کردیں۔ کوئی بھی چیز جو آپ کے دماغ کی توانائی کو غلط رخ پر ڈال دے اسے ختم کر دینا چاہیے۔ - کم وقت باقی رہنے کا احساس رکھیں
اگر آپ میں عجلت (کم وقت ہونے ) کا احساس نہیں ہے تو آپ اپنی زندگی میں کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔ آپ نتائج کا صبر کے ساتھ انتظار کر سکتے ہیں مگر اقدام عمل کا انتظار نہیں کر سکتے۔ جو کچھ بھی آپ کو کرنے کی ضرورت ہے جتنا جلدی ممکن ہو اسے کیا جانا چاہئے۔
جاری