"خواتین اسلام کے کارنامے” کا انگریزی ترجمہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلي علی رسولہ الکریم!

بفضلہ تعالی، حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم کی کتاب” خواتین اسلام کے کارنامے” کا انگریزی ترجمہ *Accomplishments* *of Muslim Women* کے نام سے شائع ہو کر اگیا ہے.

خواتین اسلام کے کارنامے دراصل حضرت مولانا پیر فقیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف ہے۔

حضرت جی دامت برکاتہم نے عورتوں کے اندر دینی شعور اور احساس کو پیدا کرنے کے لیے اور ان کو ان کے اصل مقام اور اسٹیٹس سے روشناس کرانے کے لیے اس کتاب کو تصنیف فرمایا تھا ۔

حضرت کی دوسری کتابوں کی طرح اس کتاب کو بھی اللہ تبارک و تعالی نے بڑی قبولیت عطا فرمائی۔

تقریبا چار پانچ سال پہلے حضرت جی دامت برکاتہم کی اجازت سے عاجز نے اس کتاب کا انگریزی میں ترجمہ کیا اور حضرت کی خدمت میں پیش کیا ۔ حضرت جی نے اس کو پسند فرمایا اور اپنے مکتبہ سے شائع کرایا جو بفضلہ تعالی ہاتھوں ہاتھ لیا گیا اور جلد ہی ختم ہو گیا ۔

حضرت جی دامت برکاتہم نے ملیشیا کے سفر کے دوران عاجز کو بھی اس کا ایک نسخہ عنایت فرمایا تھا ۔

عاجز نے اس ترجمے کو بہت سے اکابرین کو دکھایا اور کتاب کے ترجمے کے تعلق سے بتایا۔ الحمدللہ اکابرین نے بنظر استحسان دیکھا اور حوصلہ افزا کلمات ارشاد فرمائے۔

بہت سے اکابرین نے یہ بھی فرمایا کہ اس کتاب کو یہاں بھی شائع کرایا جائے اور امت کی بچیوں تک پہنچایا جائے۔

لیکن بہت سی وجوہات خاص طور پر اپنی تدریسی مصروفیات کی وجہ سے اس کتاب پر نظر ثانی میں کافی وقت لگ گیا اور اب اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن تقریبا تین سال کے بعد شائع ہو کر منظر عام پر آیا ہے۔

اس کتاب کے اندر حضرت جی دامت برکاتہم نے گزشتہ ١٤٠٠/ ساڑھے١٤٠٠/ سال کے اندر مسلم خواتین نے مختلف میدانوں خاص طور سے تفسیر، حدیث، فقہ عربی ادب ،اردو ادب، شاعری اور دوسرے فنون کے اندر جو کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں ان کا خلاصہ اور نچوڑ پیش فرمایا ہے۔

اگر امت کی بچیاں خاص طور سے اسکول اور کالجز میں پڑھنے اور پڑھانے والی بچیاں اس کتاب کا مطالعہ کریں گی تو ان شاءاللہ ان کا ایمان مضبوط ہوگا ،ان کے اندر دینی شعور اور احساس پیدا ہوگا اور ان کو پتہ چلے گا کہ ان کا تعلق ایسی ماؤں سے ہے جنہوں نے باپردہ ، باحیاء اور پاکدامنی کے ساتھ زندگی کے مختلف میدانوں میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ اللہ اس دوسرے ایڈیشن کو بھی پہلے ایڈیشن اور اصل کتاب کی طرح قبول و مقبول فرمائے اور حضرت جی دامت برکاتہم العالیہ اور عاجز کے لیے ذخیرہ اخرت بنائے۔

جن لوگوں نے بھی اس کتاب کے شائع ہونے تک کسی بھی مرحلے میں کسی بھی طریقے سے کسی بھی طرح کا تعاون کیا اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ان کو اپنے مقبول بندوں میں شامل فرمائے اور ان کو اپنی شایان شان بدلا عطا فرمائے۔

احباب سے درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور اس کار خیر میں شریک ہوں۔

افادہ عام کے لیے کتاب کی قیمت ڈاک خرچ کے ساتھ ڈھائی سو روپے رکھی گئی ہے۔

کتاب کے کچھ ابتدائی صفحات بھی نمونے کے طور پر پوسٹ کئے جارہے ہیں.

کتاب کو خریدنے درجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں ۔

+919012657714

اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو ایمان پر جینا اور مرنا نصیب فرمائے ۔

آمین ثم آمین

دعاء گو و دعاء جو :

توقیر احمد کاندھلوی نقشبندی

شعبہ انگریزی زبان و ادب دارلعلوم دیوبند

٧/رمضان المبارک ١٤٤٥ھجری

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے