زیر نظر عکس والد گرامی Abdurrab Qasmi کی گراں قدر اور اپنے عنوان کی یکہ تاز کتاب ،، سلیقہ تسمیہ ٫٫ کا ہے الحمدللہ اس کتاب کا کل ہی ایک نسخہ حاصل ہوگیا ہے !
اس کتاب کا عنوان،، سلیقہ تسمیہ ٫٫ ( نام کیسا اور کیوں رکھیں ) ہی اس بات کی طرف مشیر ہے کہ مصنف نے نام کے سلسلہ میں عوام الناس کی جانب سے ہورہی کوتاہ اندیشی اور لغزش کا مداوا کرنے کی للہ فی اللہ بھر پور کوشش کی ہے !
امت مسلمہ کی لغزشوں میں یہ بھی ایک بڑی لغزش ہے کہ ٹی وی سیریلز اور ڈراما اداکار و اداکاراؤں کو نا صرف اصلی ھیرو سمجھ بیٹھے بلکہ ناقہ لیلی کے حدی خواں بننے کے لئے اپنے بچوں کے نام بھی ان کے نام پر رکھنا شروع کردئیے جنکے نام محض بے معنی و لغو نام پر مشتمل ہوتے ہیں ۔
اسی سبب مصنف نے ایسے ایک موضوع پر قلم اٹھایا جسکے سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم ، احادیث مبارکہ بھی وافر مقدار میں موجود ہیں اور اس متعلق لغزش پر تنبیہ بھی فرمائی گئی ہے !
مصنف نے نام رکھنے اور تسمیہ کے ہر کلی و جزئی ذیلی عنوان کو قائم کرکے مفصل و مدلل احادیث و کلام اللہ کے تناظر میں بحث کی اور عصر حاضر کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے موافق اسلوب کو اپنایا اور اور دلائل و کوتاہیوں کو بھی موجودہ حالات اور موجودہ طبیعتوں کے موافق بہترین طرز و طریقہ کے ساتھ آراستہ کیا ہے مزید انبیاء ، صلحاء ، تابعین ، تبع تابعین اور ان میں سے متنوع ہنر کے ماہر صحابہ ، صحابیات وغیرہ کی فہرست کو علیحدہ علیحدہ طور پر سپردِ قرطاس کیا ۔
اور معرکہ اسلامی میں شرکاء صحابہ نام اور اسی طرح مختلف اسماء کو انگلش اسپیکنگ کے ساتھ رقم بھی کیا ہے .
اللہ مصنف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور اجر عطاء کرے
سمرہ عبدالرب
*تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آگیا*
یہ بچوں کے نام رکھنے کے سلسلے میں پائی جانے والی موجودہ بے راہ روی پر روک لگانے کے لئے، اور بہترین،بابرکت،نبی کی منشاء کے مطابق اور تمام زاویوں سے کامل ومکمل ناموں پر مشتمل ایک بڑا خزانہ اور ایک انتہائی درجہ کی کوشش ہے جو آپ کے سامنے پیش کی گئی ہے.
نام کتاب: سلیقۂ تسمیہ یعنی نام کیسا اور کیوں رکھیں؟
صفحات کی تعداد : 470
قیمت :290 روپے
کتاب کی طباعت نہایت اعلی اور معیاری ہے، کاغذ کی آسمان چھوتی مہنگائی کے باوجود کاغذ ایسا ہے جس سے خود قاری کا دل شاد ہوجائے اور کتاب پڑھنے میں دل جمعی محسوس ہو۔
جِلد نہایت دیدہ زیب، خوبصورت اور معیاری ہے.
یہ کتاب منظر عام پر آتے ہی بہت سے ارباب علم اور طلبہ کی نظروں میں مقبولیت حاصل کرچکی ہے.
*کتاب کے مشمولات و خصوصیات*
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات اورآپ کے قائم کردہ معیارکے مطابق ناموں کا بڑا کليکشن اور مجموعہ بھی شامل کتاب ہے یعنی سو سے زائد صفحات میں صرف رکھے جانے والے نام درج ہیں اور نام بس یونہی نہیں بلکہ چیدہ و چنندہ ہیں۔ مثلاً قرآنی انبیاء کے نام،غیر قرآنی انبیاء کے نام،عبد کے تحت آنے والے نام،حضور کے رکھے جانے کے لائق نام، شرکاءبدر، شہداء احد، اصحاب عقبہ، کاتبین وحی، حکمران، جرنیل، مفسرین،مفتیان، قرّاءصحابہ کے نام۔صحابیات میں حضور کی رشتہ دار،دختران،ڈاکٹرز،حافظات،گلوکار،شاعرات،تا جرات بیوٹیشینس صحابیات کے نام ۔جڑواں بیٹوں، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کے ہم شکل نام،کم الفاظ والے، ہم وزن نام، اور سب سے اہم حضرات علماء کرام کی آسودگی کے لیے ایک مادّۂ اشتقاق سے صحابہ اور صحابیات کے نام جو پورے کنبے کے لیے کافی ہو جائیں جیسے،یمان ،یامین ،ایمن،میمون ،میمونہ۔۔
احمر،حمران،حمرہ،حمیراء،حمیرہ ،حمیر
نوٹ: یہ سارامجموعہ غیرصحابہ کے نام سے پاک ہے ۔ تمام ناموں کی انگریزی سپیلنگ بھی سامنے لکھی گئی ہے۔ تاکہ صحیح تلفظ و تہجی کے ساتھ سرکاری وغیر سرکاری دستاویزات میں درست ناموں کا اندراج ہوسکے۔
یہ علماء کی ضرورت کو پورا اورآسان کرنے کی بھی کوشش ہے اس لیےکہ اُن کے پاس آئےدن نام رکھنے کی فرمائشیں آتی رہتی ہیں۔
نام رکھنے کے تمام گوشوں پر سیر حاصل بحث اور معاشرے میں نام رکھنے سے متعلق پھیلی مختلف قسم کی بے راہ روی پر مفصل گفتگو ۔.
مزاجِ شریعت کی طاقتور ترجمانی۔
تسمیہ کے بگڑتے مزاج پر فکر انگیز تجزیہ۔
*نوٹ:* دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم حضرت مفتی راشد صاحب اعظمی مدظلہ نے اپنی رقم کردہ تقریظ میں فرمایا ہے کہ *یہ کتاب الحمدللہ اپنے موضوع کی شاندار کتاب محسوس ہوئی. مولانا موصوف نے تسمیہ کے تعلق سے مختلف جہات اور گوشوں پر بحث کی ہے. تسمیہ کی اہمیت کے سلسلے میں آپ نے جن گوشوں سے پردہ اٹھایا ہے وہ واقعتاً بہت ضروری اور چشم کشا ہیں.*
*علماء کرام اور ائمہ مساجد کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سلسلے میں جس تیقظ اور حساسیت کی ضرورت ہے اس کے تئیں ادنیٰ درجے کی لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ نا ہو*
تمام اہل علم و ارباب مطالعہ اس کتاب کو اپنے علمی ذخیرے میں شامل فرمائیں، نام رکھنے سے متعلق نا صرف آپ کو بھر پور رہنمائی ملے گی بلکہ ہمیشہ کے لیے آپ کے پاس ایک مکمل دستور و آئین، اور نبوی فرمودات سے بھرپور ایک خزینہ ہوگا. اور لکھنے والوں اور کوشش کرنے والوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی.
یوں تو خود مصنف کا مزاج ہے کہ فیض عام ہو اور بلا کسی عوض لوگوں کے سپرد کی جائے لیکن ارباب نظر کے مشورے سے ایسا نہیں کیا گیا تاکہ کم از کم لکھنے والے کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور پڑھنے والا بھی جب خرید کر پڑھے تو ایک الگ لطف اور مزہ محسوس کرے.
اس کتاب کی قیمت کے سلسلے میں اگر گرانی کا خیال ہے تو ایسا نہیں ہونا چاہیے ہم نے افادۂ عام کی خاطر اس پہ صرف اتنا اضافہ کیا ہے جس سے کم ازکم ڈاک وغیرہ کا خرچ وصول ہوسکے….
*کتاب کے مضامین کی فہرست سے کچھ*
٠ قرآن سے نام رکھنے کی جسارت دیکھئے
٠ اے پی جے عبد الکلام صاحب اور نام رکھنے کا سلیقہ
٠ کون سے اور کیسے نام پسندیدہ ہیں؟
٠ نام رکھنے میں فال کا بھی اعتبار کیا جائے
٠ شگون اور فال کی حقیقت
٠ اس وقت فال ایک بڑا دھندہ بن چکی ہے
٠ نام اور نسبت کا شخصیت پر اثر پڑتا ہے
٠ نام شخصیت ہی نہیں نسل کو متاثر کرتا ہے
٠ کنیت کیا ہے؟ کنیت رکھنے کا طریقہ! کنیت اعزاز ہے
٠ نئے نام رکھنے کا خبط.
٠ نئے نام رکھنے کا شاخسانہ
٠ محمد نام رکھنے کے فضائل و برکات
٠ محمد نام کا ادب بھی لازم ہے
٠ فرشتوں کے نام پر نام رکھنا کیسا ہے؟
٠ تسمیہ کا معیار اچھی طرح سمجھ لیں
٠ کیا نئے نام نہیں رکھنا چاہیے؟
٠ یزید نام رکھنا کیسا ہے؟
٠ ناموں کے سلسلے میں لکھی گئی کتابوں کا تجزیہ
٠ کواکب پرستی اور نام
٠ مروجہ علمِ نجوم اسلامی عقائد سے متصادم ہے
٠ نئے ناموں کا شوق پورا کرنے کا بہترین طریقہ.
۰ تاریخی نام کا مطلب اور رکھنے کا طریقہ
٠ تسمیہ کے علمی چوچلے
اس طرح کے بیشتر نادر مضامین اور ناموں کا بڑا مجموعہ مع انگریزی اسپیلنگ اس کتاب کی زینت ہیں.
*ملنے کا پتہ*
دارالکتاب دیوبند
رواق خالد کمرہ 75 دارالعلوم دیوبند
9170140786
مدرسہ اضغریہ دیوبند کمرہ نمبر 104
9170620786
نجمی منزل دیوبند کمرہ نمبر 21
7060976522
