غیر مقلدین سے چند سوالات

مجھے غیر مقلد بننا ہے لہذا مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمائیں!

غیر مقلدین سے چند ہوشربا سوالات جن کے آگے ان کے علماء بھی فیل ہو گئے
ہے کوئی مائی کا لال جو جواب دے سکے

🔴اللہ تعالی نے انسانوں کی جو یہ تقسیم فرمائی ہے کہ کچھ لوگ اہل ذکر ہوتے ہیں، باقی ناواقف، ان ناواقفوں کو اہل ذکر سے سوال کا حکم دیا ہے (النحل:۴۳)، آپ اس تقسیم کے قائل ہیں یا نہیں؟

🔴اللہ تعالی نے کچھ لوگوں کو اہل استنباط قرار دیا ہے باقی لوگوں کو ان کی طرف لوٹنے کا حکم دیا ہے ۔ اس تقسیم کے آپ قائل ہیں یا نہیں؟

🔴اللہ تعالی نے ہر قوم سے ایک یا چند ایک کو فقیہ بننے کا حکم دیاہے اور باقی ساری قوم کو ان کی فقہ ماننے کا حکم دیا ہے یا نہیں؟
(التوبہ:۱۲۲)

🔴آپ کے فرقہ میں بھی یہ تقسیم ہے یا آپ کے فرقہ کے سب لوگ فقیہ ،اہل ذکر اور اہل استنباط ہیں؟

🔴آپ کے فرقہ کے وہ لوگ جو اہل استنباط اور فقیہ نہیں اور ان پر بھی کتاب و سنت کے مطابق زندگی گزارنا لازم ہے یا نہیں؟
اگر وہ لوگ احکام کے پابند ہیں تو ان کیلئے ایسے اجتہادی احکام جاننے کا کیا راستہ ہے اور اس راستہ کا اختیار کرنا ان پر فرض ہے یا واجب؟
آپ نے عمر بھر اللہ کی عبادت اور اللہ کے بندوں سے معاملات اجتہادسے کئے یا تقلید سے ؟

🔴اجتہاد کی کیا کیا شرائط ہیں؟ آپ سب میں موجود ہیں یا بعض میں، جو لوگ اجتہاد کی قوت نہ رکھتے ہوئے اجتہاد کریں وہ فافتوا بغیر علم فضلوا و اضلو(بخاری،باب کیف یقبض العلم) کے مصداق ہیں یا نہیں؟

🔴کیا آپ تمام مسائل میں اجتہاد کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں یا بعض میں، اپنے خاص اجتہاد کے کم از کم دس نمونے پیش فرمائیں اور کم از کم دس مسائل وہ لکھیں جن میں آپ نے تقلید فرمائی ہو؟

🔴اجتہادی مسائل میں مجتہد اجتہاد کرے تو اس میں صواب پر دو اجر اور خطاء پر بھی ایک اجر ملے گا ، تو یہ فرمان نبوی صلی الله علیہ وسلم ہے ،(بخاری، بَاب أَجْرِ الْحَاكِمِ إِذَا اجْتَهَدَ فَأَصَابَ أَوْ أَخْطَأَ) مگر اہلحدیث کا کہنا ہے کہ یہ رائے اور اجتہاد کار شیطان ہے ، یہ کس حدیث میں ہے؟

🔴روز اول سے آج تک یہی معمول رہا ہے کہ عامی کو جو مسئلہ پوچھنا ہو، وہ عالم سے پوچھا ، عالم نے حکم بتایا ، سائل نے مانا اور کاربند ہوا ۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے آج تک ، حکم بتاتے وقت علماء نے کبھی عوام کو دلیل تفصیلی اس طرح بیان نہیں کی کہ اس کو خوب ذہن نشین ہوجائے کہ یہ حکم ثابت صحیح ، واضح اور صریح غیر معارض اور غیر منسوخ ہے نہ کبھی عامی نے ایسی دلیل تفصیلی کا مطالبہ کیا ، یہی تقلید ہے اور کتب حدیث مثلاً:
کتاب الآثار ، موطا ، عبدالرزاق ، ابن ابی شیبہ اور دیگر کتب حدیث کےتراجم و ابواب میں یہ آفتاب نصف النہار کی طرح ثابت ہے ۔ ہزارہا فتاوی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین کرام رحمہ اللہ کے کتب حدیث میں اورلاکھوں فتاوی فقہاء کے کتب فقہ و فتاوی میں بھرے پڑے ہیں جن میں نہ مفتی نے دلیل تفصیلی بیان کی نہ مستفتی نے دلیل تفصیلی کا مطالبہ کیا نہ محدثین نے ایسے فتاوی کو مردود قرار دے کر کتابوں سے خارج کیا تو غیرمقلدین کے نزدیک دور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے لے کر آج تک کے سب عامی مشرک ہوئے اور تمام علماء امت مشرک گر ہوئے؟ کہاں ہے خیرالقرون اور کون ہے خیرالامت؟

🔴آپ حضرات ائمہ لغت کی تقلید کرتے ہیں ، ائمہ صرف ، ائمہ نحو اورائمہ اصول کی تقلید کرتے ہیں ۔ راویوں کو ضعیف اور ثقہ کہتے ہیں تو علماء اسماءالرجال کی تقلید کرتے ہیں ۔ راویوں کی پیدائش ، رہائش ، موت میں مؤرخین کی تقلید کرتے ہیں ۔ حدیث کے ضعیف و صحیح ہونے میں محدثین کی تقلید کرتے ہیں ، یہ سب تقلیدیں کرتے ہیں کس کے حکم سے ؟
کیا خدا و رسول صلی الله علیہ وسلم نے ان کی تقلید کا حکم دیا تھا ؟ اور آپ کے کوئی بڑے بزرگ فرماگئے تھے کہ بیٹا سب کی تقلید کرنا بس ائمہ اربعہ میں سے کسی کی تقلید نہ کرنا ؟

🔴آپ حضرات کی تقریر و تحریر سے واضح ہے کہ ائمہ اربعہ کو تو دین کے ٹکڑے کرنے والا کہا جاتا ہے لیکن ان کے مقلدین جیسے ابن حجر رحمہ اللہ ، امام نووی رحمہ اللہ کی آپ لوگ تقلید کرتے ہیں۔ جب حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کی تقلید شرک ہے تو ابن حجر رحمہ اللہ کی تقلید کیا ایمان ہے ؟عجیب بات حجر پرستی شرک ہو مگر ابن حجر رحمہ اللہ پرستی توحید ، مشرکین کا بھی کچھ ایسا ہی طرز تھاکہ رب الارباب ذی العرش کو چھوڑ کر اس کے بندوں کی بندگی کرتے تھے۔

🔴جیسا اہل بدعت کا طریق ہے کہ اپنی ہر ادا کو بدعت حسنہ کہتے ہیں اور دوسروں کی ہر نیکی کو شان رسالت کی گستاخی کا نام دیتے ہیں،‎اسی طرح آپ بھی اپنی دلیل کو تین بار پورے زور سے صحیح،صحیح ، صحیح کہتے ہیں اور مخالف جتنی احادیث پڑھے پوری طاقت سے ان کو ضعیف، ضعیف، ضعیف کہا جاتا ہے اور جو آپ کے فیصلے کو نہ مانے اسے خدا کا منکر اور نبی صلی الله علیہ وسلم کا دشمن کہا جاتا ہے ، آپ نے کب سے منصب رسالت سنبھالا کہ آپ کے فیصلوں کا منکر، منکر رسول صلی الله علیہ وسلم قرارپایا ؟

🔴تاریخ اسلام اس پر شاہد عدل ہے کہ عوام تو کجا علماء بھی خیرالقرون کے بعد اجتہاد کی وادی میں قدم رکھتے ہوئے ڈرتے تھے اسی لئے علماء خواہ مفسرین ہوں یا محدثین ، قاضی ہوں یا مفتی ، فقہاء ہوں یا مؤرخین ،سلاطین ہوں یا وزراء ان سب کے حالات میں چار ہی قسم کی کتابیں ملتی ہیں ۔طبقات حنفیہ ، طبقات شافعیہ ، طبقات مالکیہ ،طبقات حنابلہ ۔ طبقات غیرمقلدین نامی کوئی کتاب علماء کے حالات میں نہیں لکھی گئی۔

🔴دعوی تو یہ کرتا ہے کہ خدا اور رسول صلی الله علیہ وسلم کے سوا کسی کی بات حجت نہیں لیکن چند معدلوں اور جارحوں کو درمیان میں کھڑا کر رکھا ہے کہ ان کے قول کو نہ صرف یہ کہ قرآن و حدیث کے برابر بلکہ قرآن و سنت پر حاکم بنادیا ہے ، وہ‎ ‎شریک فی الالوہیت نہ ہوں تو شریک فی‎ ‎الرسالت ضرور ہیں بلکہ مصداق اتخذوا احبارهم و رهبانهم اربابا من دون الله کا ہیں۔

🔴آج کل سوفیصد مسلمان ایسے ہیں جو اس لئے مسلمان ہیں کہ مسلمانوں کے گھر پیدا ہوئے ، وہ کسی غیر مسلم کے سامنے اسلام کی صداقت کودلائل سے بیان نہیں کرسکتے خود اسلام کو بلامطالبہ دلیل تسلیم کیا ہے ،یہ لوگ مسلمان ہیں یا کافر ؟ اگر ان پر رحم فرماکر ان کو مسلمان کہا جائےتو فرمایئے کہ جب ایمانیات میں تقلید جائز ہے تو فروعات میں کیسے کفر ہوگی ؟

🔴اگر کوئی کافر بلامطالبہ دلیل مسلمان ہوجائے تو اس کو مسلمان مانا جائے گا یا وہ ڈبل کافر ہوجائے گا ۔ ایک کفر پہلے تھا ایک کفر تقلیدی ہوگیا ؟

🔴آج کل سو فیصد غیر مقلد نمازی بھی ، نماز کے تمام جزئیات کے دلائل تفصیلیہ سے ناواقف ہیں ، ان کی نماز محض اپنے مولویوں کی تقلید میں ادا ہورہی ہے۔ کیا یہ لوگ نماز پڑھ کر تقلید کی وجہ سے کافر اور مشرک ہیں یا نہیں ؟

۲۴۔آج کل سوفیصد عوام غیر مقلد جو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں وہ نہ اعراب کے دلائل جانتے ہیں نہ اوقاف کے ، صرف اس حسن ظن پر تلاوت کرتے ہیں کہ اگرچہ ہمیں دلائل یاد نہیں مگر اس قرآن پاک کی ایک زبر ، ایک زیر بھی بغیر دلیل کے نہیں ۔ علماء کے پاس ایک ایک زبر کی دلیل موجود ہے ، اس حسن ظن پر تلاوت کرنے سے آدمی کافر اور مشرک ہوجاتا ہے یا نہیں ؟

🔴آپ کسی غیرمقلد حاجی صاحب کو بٹھالیں ، اس سے حج کا طریقہ بالتفصیل ، بالترتیب پوچھنا شروع کردیں اور ہر جزئی مسئلہ کی دلیل تفصیلی پوچھتے جائیں وہ بے چارہ لوگوں کی دیکھا دیکھی محض تقلیدی حج کرکے آیا ہے تو وہ تقلیدی حج کے بعد مسلمان رہا یا کافر ہوگیا ؟

🔴آپ کسی غیرمقلد کو جنازہ کے موقع پر پکڑلیں ، پہلے اس سے بالترتیب مفصل نمازہ جنازہ کا طریقہ لکھواکر دستخط کروالیں پھر اس سے پوچھیں کہ اس میں فرائض کتنے ہیں ، سنتیں کتنی ہیں ؟ وہ بغیر کسی کی تقلید کے ہرگزنہیں بتاسکے گا۔
جاری ہے…..
🏀نوٹ:
پوسٹ میں غیر مقلدین کی تقلید کی تعریف مد نظر رکھی گئی ہے کہ کسی کی بے دلیل بات ماننا یا دلیل پوچھے اور جانے بغیر بات ماننا تقلید ہے
🏀جو غیر مقلد تمام جزئیات کو مد نظر رکھ کے معقول جواب دے گا۔اسے اس کی حیثیت کے مطابق انعام دیا جاۓ گا
ہے کوئی مد مقابل۔۔۔۔؟؟؟

Source: Facebook

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے