انگریزی گرامر سیکھنا ہو گا مزید آسان
مولانا عبد الحمید یوسف قاسمی
الحمد للہ بندے کی کتاب ’مولانا انگلش گرامر‘ پریس میں جا چکی ہے۔ ان شاء اللہ ایک ہفتے کے اندر منظر عام پر آ جائے گی۔ کتاب کا پیشگی آرڈر کرنے والوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔
اس کتاب میں انگریزی کے جملہ مبادیات کے ساتھ، پارٹس آف اسپیچ، ایکٹو-پیسو، ڈائریکٹ –ان ڈائریکٹ وغیرہ سے متعلق قواعد کو آسان الفاظ میں تفصیلاً سمجھایا گیا ہے۔ نیز، 3500 سے زائد کثیر الاستعمال الفاظ درست تلفظ اور معانی کے ساتھ دیے گئے ہیں۔
کتاب کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا توقیر احمد قاسمی کاندھلوی مد ظلہ العالی، نگراں شعبۂ انگریزی زبان و ادب دارالعلوم دیوبند ، لکھتے ہیں کہ:
’’ مولانا عبدالحمید بستوی صاحب قاسمی بستوی‘‘ نے انگریزی سیکھنے میں طلبہ و طالبات کی مدد کرنے کے مقصد سے ’’مولانا انگلش گرامر‘‘ کے نام سے ایک کتاب تصنیف کی ہے۔ مولانا اپنے آسان انداز تفہیم کے لئے طلبہ میں جانے جاتے ہیں۔ میں نے کتاب کو جستہ جستہ مقامات سے پڑھا ہے، ماشاء اللہ بہت آسان زبان میں مولانا نے انگریزی زبان کے قواعد کو سمجھا یا ہے ۔ نیز انھوں نےعام طور پر استعمال ہونے والے الفاظ کے معانی بھی ان کے درست تلفظ کے ساتھ لکھ دیے ہیں، جس سے اس کتاب کی افادیت دو چند ہو گئی ہے۔ ‘‘
کتاب کا نام: مولانا انگلش گرامر
مصنف: مولانا عبدالحمید یوسف بستوی، استاذ شعبۂ انگریزی زبان و ادب دارالعلوم دیوبند
کل صفحات: 400
اصل قیمت : 550
رعایتی قیمت مع ڈاک خرچ: 260
پیشگی آرڈر، اور رقم کی ادائیگی کے لئے رابطہ کریں:
واٹس ایپ: 9161789558
ای میل: maulanagrammar@gmail.com