Islamic Speeches: اسلامک اسپیچیز

مولانا عبداللہ سلمان ریاض

by Dr. Mufti Muhammadullah Khalili Qasmi

اسلامک اسپیچیز زیر تبصرہ کتاب ممتاز فاضل دارالعلوم دیوبند ڈاکٹر مولانا مفتی محمد اللہ خلیلی قاسمی صاحب کی تر تیب دی ہوئی ہے۔ اس کتاب کےدو حصے ہیں ۔ پہلے حصے میں چوبیس تقریریں ہیں۔ اور دوسرے حصے میں سولہ۔ دونوں کو ملا کر کل چالیس تقریریں ہیں۔

ابتدائی صفحات میں تقریر کیسے کریں اور تقریر شروع کرنے سے پہلے مخاطب کس طرح ایڈریس کریں۔ اور اپنی تقریر کو کس طرح پر اثر بنائیں کے لئے بھی رہنمائی کی گئی ہے۔

کتاب کی زبان اسان ہے۔ تقریریں معتبر و مستند ۔ آتھینٹک ہیں۔ موضوعات حالاتِ حاضرہ کے مناسب ہیں۔ اسلام کا تعارف۔ قران ۔لائف آف پروفیٹ۔ نماز . صوم۔ زکوٰۃ ۔ حج ۔ عیدالفطر ۔ عید الاضحیٰ ۔ دعوت و تبلیغ۔اسلام اینڈ سائنس ۔ وغیرہ وغیرہ موضوعات کو کور کیا گیا ہے۔

یہ کتاب مدارس اور اسکول و کالج کے انگلش میڈیم کےبچوں اور ہر اس شخص کے لئےبھی مفید ہے جو انگریزی زبان میں تقریر و خطابت کا فن سیکھنا چاہتا ہے۔ عصر حاضر میں اس کتاب کی معنویت اس لئے بھی ہے کہ آج ہر طرف سے باطل طاقتیں سر اٹھانا شروع کردی ہیں ایسے وقت میں ان ہی کی زبان میں ان کو جواب دینے کی ضرورت ہے ۔ اس لئے میں نوجوانوں علماء کرام سے گزارش کرتاہوں جو انگریزی زبان سے تھوڑی بہت واقفیت رکھتے ہیں وہ اس زبان میں مہارت پیدا کریں۔ اور اپنی تحریر و تقریر کے زریعے اسلام کی صحیح ترجمانی کا فریضہ انجام دیں۔

دوسرے حصے کی تقریریں قدرے طویل ہیں۔

اس میں طباء کرام کی پوری رعایت کی گئی ہے۔ کتاب دیدہ زیب isbn کوڈ کے ساتھ ہے۔ قیمت بہت ہی مناسب رکھی گئی ہے۔ پہلے حصے کی قیمت ایک سو چالیس روپئے ہے۔ دوسرے حصے کی قیمت ایک سو ساٹھ روپئے ہے۔ کتاب کا کاغذ دیکھنے سے اندازہ ہوتاہے کہ قیمت کم ہی ہے۔ کتاب کے آخر میں ہر تقریر کے موثر

الفاظ و معانی کی ایک فہرست دی گئی ہے۔ جس سے لرنر الفاظ پر اچھی گرفت حاصل کرسکیں۔

ڈاکٹر مفتی محمد اللہ قاسمی کی اس سے قبل کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جس میں:

*Silk Letter Movement (Translation)

*Madrasa Education Its Strength and Weakness

*مختصر تاریخ دارالعلوم دیوبند

قابل ذکر ہیں۔ آپ دارالعلوم دیوبند کے انٹرنیٹ اینڈ آن لائن فتویٰ ڈپارٹمنٹ کے ذمہ دار ہیں۔ آپ کے گہر بار قلم سے مختلف موضوعات پر بہت سے رسائل و جرائد میں تحریریں شائع ہوتی رہتی ہیں آپ جس موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں اس کا حق ادا کردیتے ہیں۔

دیوبند کے ماحول کےمطابق یہ کتاب پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ پردستیاب ہے۔ یہ کتاب ۔۔ السلام اکیڈمی دیوبند سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے