*بیوی کو کن الفاظ کی ضرورت ہوتی ہے

کھانا بہت اچھا بنا یے
تم کتنی محنت کرتی ہو ہمارے لئے
تمہاری وجہ سے ہماری زندگی میں سکون یے ، ترتیب ہے۔
یہ رنگ تم پر اچھا لگ رہا یے ، پہنا کرو نا
تھک گئی ہو گی ، آرام کر لو ، میں کچھ دیر بچوں کو دیکھ لیتا ہوں
ہم دونوں واک کے لئے چلیں ؟ کچھ دیر اکٹھے واک کرتے ہوئے ساتھ اپنی باتیں کرتے ہیں

*شوہر کیا سننا چاہتے ہیں

🔹️
آپ کتنی محنت کرتے ہیں ، ہم شکرگزار ہیں
میں نے آپ کی پسند کا کھانا بنایا یے
آپ نے وہ فیصلہ کیسا بروقت کیا ، میں تو آپ کے بغیر ️معاملات ایسے مینیج کر ہی نہیں سکتی
جیسا آپ کہیں
فلاں کام کیسا پرفیکٹ کیا آپ نے
کبھی اپنی شاپنگ بھی کر لیا کریں، ہمیشہ ہم سب پر خرچ کرتے رہتے ہیں
آپ کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں

*بچے کیا سننا چاہتے ہیں

ہمیں آپ سے بہت محبت ہے ، آپ ہماری توانائی ہیں
کتنا اچھا کام کیا بے آپ نے ، ویل ڈن
آپ بہت خاص ہیں
یہ صلاحیت بہت منفرد یے آپ میں
آپ جان ہیں میری
آپ کا ماتھا اور ہا تھ چوم کر مجھے بہت سکون ملتا ہے
میں کتنی لکی ہوں کہ آپ جیسا بچہ مجھے ملا

والدین کیا سننا چاہتے ہیں

آپ نے کتنی محنت کی ہمارے لئے
ایسا کوئی نہیں کر سکتا جیسا آپ نے کیا
آپ حکم کریں
آپ دنیا کے بہترین والدین ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔
آپ کے کندھے پر ، گود میں سر رکھ کر ہر پریشانی دور ہو جاتی ہے
آپ مجھ سے خوش تو ہیں؟
میں آج جو کچھ ہوں ، آپ کی وجہ سے ہوں

یہ ہم سب ہیں نا ؟
ہم سب یہ سننا تو چاہتے ہیں ، لیکن اپنے حصے کے جملے کہتے ہوئے رک جاتے ہیں
ذرا ذرا سے جملے کہتے ہوئے ہمیں ہچکچانا نہیں یے
کھل کر تعریف کرنی ہے۔
کھل کر سراہنا ہے
محبت دینی یے
زندگی مختصر سی ہے اور یہ اس کو خوبصورت بنانے کے چند چھوٹے چھوٹے گر ہیں
اپنے پیاروں کو خوش رکھنے کی کوشش کریں۔

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے