معالم القرآن: گوہرِ نایاب کی بازیافت

مولانا بشارت نواز، معاون مدیر النخیل

تین دسمبر 2020ء کو وٹس اپ کے معروف گروپ ’’علم و کتاب‘‘ کے بانی مولانا عبدالمتین منیری بھٹکلی صاحب نے علم و کتاب گروپ میں ایک ’’نامکمل اور گم نام اردو تفسیر‘‘ (معالم القرآن) کی تعریف میں انتہائی اہم کلمات تحریر کیے، گروپ کے تمام معزز و محترم ممبران منیری صاحب کے بارے بخوبی جانتے ہیں کہ ان کا کسی کتاب پر تبصرہ انتہائی نپا تُلا اور بقدرِ ضرورت ہوتا ہے، مذکورہ تفسیر کے متعلق منیری صاحب کے انتہائی کلماتِ تحسین پڑھ کر ہر علم و کتاب دوست کو اس تفسیر کی جستجو ہوئی، معلوم ہوا کہ کئی عرصہ پہلے یہ شائع ہو کر ناپید ہو چکی ہے، چند لوگوں کی کوشش سے مختلف مقامات سے اس کے نسخے مکمل کر کے اسکیننگ کی گئی ہے، امید ہے اہلِ علم اس سے خوب استفادہ کریں گے، پیشِ خدمت ہیں مولانا عبدالمتین منیری کے کلماتِ تحسین اور اس تفسیر کے بارہ مطبوعہ حصوں کے ( بک مارک شدہ ) پی ڈی ایف کے ڈاؤن لوڈ لنک:

مولانا محمد علی کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ چوٹی کے عالمِ دین تھے، حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ کے عزیزوں میں تھے، مولانا نے ایک وسیع کینوس پر تفسیر کا کام شروع کیا تھا، اگر یہ تفسیر مکمل ہوتی تو اردو کی سب سے بڑی اور جامع تفسیر ہوتی، اور معاصر عربی تفاسیر میں بھی اس کی مثال ملنی مشکل ہوتی، لیکن مولانا کو اور آپ کی تفسیر کو وہ شہرت نہ مل سکی جس کی یہ تفسیر حقدار تھی، ۱۹۸۰ کی دہائی میں ہم چند احباب نے مطالعہ تفسیر کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا، جس میں اردو کی معتبر تفاسیر کا موازناتی مطالعہ ہوتا تھا، اس وقت یہ تفسیر ہمارے سامنے رہتی تھی، جملہ گیارہ جلدیں دو ڈھائی سو رپیوں میں آتی تھیں، آج کے زمانے میں شاید اس کی ہرجلد چار سو سے کم میں نہ آئے۔ سیالکوٹ میں آپ کے مدرسے سے یہ تفسیر چھپتی تھی اور کہیں نہیں ملتی تھی، ہم نے اس کے کئی سارے نسخے اس زمانے میں دوست احباب کو منگوا کر دیئے تھے اور ہماری مولانا سے مراسلت بھی تھی۔ اب شاید اس کا مطبوعہ نسخہ بھی دستیاب نہیں ہوگا، اسے اسکین کرکے محفوظ کرنے اور عام کرنے کی سخت ضرورت ہے، اگر میرے دسترس میں اس کا کوئی نسخہ ہوتا تو اسے خود سے اسکین کرتا، تفسیر کے اس دائرہ معارف سے طلبہ و اساتذہ کو مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔ اس میں جہاں معلومات کی وسعت ہے، تحریر میں چاشنی بھی ہے جو کم ہی تفاسیر میں پائی جاتی ہے۔

دراصل مولانا کے وسائل محدود تھے اور عزتِ نفس کے مالک تھے، ابتدائی آٹھ جلدیں تو بہ آسانی چھپ گئیں اس کے بعد تعطل ہوا، عام طور پر تاجران کتب کے یہاں دستیاب نہیں تھی۔ لہٰذا کون سی جلد کب آئی، اس کا پتہ لگانا بہت مشکل تھا۔ اسے کسی صورت پی ڈی یف کرکے محفوظ کرنا چاہئے، ایسی کتابوں کو لوگ جانتے بھی نہیں، حفاظت کیا خاک کریں گے؟ ایک شاندار کتاب بے قدری کی شکار ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ مصنف وسیع المطالعہ شخص ہیں، اس کے مراجع صرف تفاسیر تک محدود نہیں ہیں، بلکہ معاصر فکری لٹریچر سے بھی بھر پور استفادہ کیا گیا ہے۔

عبدالمتین منیری

معالم القرآن پہلی جلد کا لنک:
https://archive.org/download/maalim-ul-quran/MAALIM_UL_QURAN%20Jild%2001.pdf

معالم القرآن دوسری جلد کا لنک:
https://archive.org/download/maalim-ul-quran/MAALIM_UL_QURAN%20Jild%2002.pdf

معالم القرآن تیسری جلد کا لنک:
https://archive.org/download/maalim-ul-quran/MAALIM_UL_QURAN%20Jild%2003.pdf

معالم القرآن چوتھی جلد کا لنک:
https://archive.org/download/maalim-ul-quran/MAALIM_UL_QURAN%20Jild%2004.pdf

معالم القرآن پانچویں جلد کا لنک:
https://archive.org/download/maalim-ul-quran/MAALIM_UL_QURAN%20Jild%2005.pdf

معالم القرآن چھٹی جلد کا لنک:
https://archive.org/download/maalim-ul-quran/MAALIM_UL_QURAN%20Jild%2006.pdf

معالم القرآن ساتویں جلد کا لنک:
https://archive.org/download/maalim-ul-quran/MAALIM_UL_QURAN%20Jild%2007.pdf

معالم القرآن آٹھویں جلد کا لنک:
https://archive.org/download/maalim-ul-quran/MAALIM_UL_QURAN%20Jild%2008.pdf

معالم القرآن نویں جلد کا لنک:
https://archive.org/download/maalim-ul-quran/MAALIM_UL_QURAN%20Jild%2009.pdf

معالم القرآن دسویں جلد کا لنک:
https://archive.org/download/maalim-ul-quran/MAALIM_UL_QURAN%20Jild%2010.pdf

معالم القرآن گیارہویں جلد کا لنک:
https://archive.org/download/maalim-ul-quran/MAALIM_UL_QURAN%20Jild%2011.pdf

معالم القرآن بارہویں جلد کا لنک:
https://archive.org/download/maalim-ul-quran/MAALIM_UL_QURAN%20Jild%2012.pdf

تمام جلدوں کا مشترکہ لنک:
https://archive.org/details/maalim-ul-quran

بشکریہ: علم وکتاب واٹس ایپ گروپ

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے